فواد چوہدری

پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ، آئندہ تین سے پانچ ماہ میں تمام شہروں میں کیبل ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائیگی،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ہے، آئندہ تین سے پانچ مہینوں میں تمام شہروں میں کیبل مکمل طور پر ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کیبل پر ایچ ڈی نہیں دیکھ پا رہے وہ بھی نئی ٹیکنالوجی سے آشنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مختصر عرصے میں ہم نے یہ انقلاب برپا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں