فواد چودھری

پی ٹی آئی پرفیکٹ جماعت نہیں ہم میں بھی کمزوریاں ہوں گی،فواد چودھری

لاہور(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہو گی۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سینئر صحافی ارشد شریف کے نام ہے اور گزشتہ روز ایک بزرگ صحافی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا اور ملک میں ایسا تماشہ بنا ہوا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

اگر نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو ورنہ بچوں کی زندگیاں بھی سڑے نظام میں گزریں گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے کو مسترد کرنا چاہیے اور اگر یہ مارچ ناکام ہو گا تو قوم ناکام ہو گی لیکن اگر مارچ کامیاب ہوا تو عوام کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کے تحت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی پرفیکٹ جماعت نہیں ہم میں بھی کمزوریاں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں