سراج الحق

پی ٹی آئی نے نیب کے پر کاٹے، پی ڈی ایم نے دانت نکال دیے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ عکس) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نیب کے پر کاٹے پی ڈی ایم نے دانت نکال دیے۔ منصورہ میں مرکزی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پی ٹی آئی نے نیب کے پر کاٹے پی ڈی ایم نے دانت نکال دیے، حکمرانوں کی پالیسیاں میرا چور زندہ باد اور آپ کا چور مردہ باد کے علاوہ اور کچھ نہیں، کل معیشت پر قومی مشاورت، 25 جون سے ٹرین مارچ ہوگا۔

مرکزی قائدین نے حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں تبدیلی پر افسوس کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ کرپشن کو تحفظ دینے کے اقدامات کے خلاف ہر فورم پر بھرپور احتجاج جاری رہے گا، اجلاس میں قومی مشاورت اور ٹرین مارچ کی تیاریوں سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ سراج الحق نے کہا معیشت وینٹی لیٹر پر اور پورا سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے ، پارلیمنٹ کے اندراور باہر ہونے والے فیصلوں میں قومی پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے، پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت بھی ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈال رہی ہے۔ انھوں نے کہا حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب لوگ کرپشن فری جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں