احسن اقبال

پی ٹی آئی ملک کے کلیدی مفادات اور سفارتکاری سے کھیل رہی ہے‘ احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے پچھلے اجلاس کو عمران نیازی نے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی ، پی ٹی آئی ملک کے کلیدی مفادات اور سفارت کاری سے کھیل رہی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی دو بڑی انٹیلی جینس ایجنسیوں سے رپورٹ لی گئی، دونوں نے کہا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ مراسلہ بھیجنے والے سفیر سے بھی سوال ہوئے اگر وہ کہہ دیتے کہ سازش ہوئی ہے تو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا یہ اعلامیہ نہ آتا۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو کیوبا اور شمالی کوریا بنانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں