اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(عکس آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا،لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت گلبرگ میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ریمانڈ دیا جائے،

عدالت نے اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،واضح رہے کہ جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں