مصباح الحق

پی سی بی کے چیئرمین یا نام کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تبدیلی یا نام کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑتا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی بندش کا فائدہ نظر نہیں آیا، چار سال سے اداروں کی ٹیمیں بند ہیں۔انہوںنے کہاکہ جو ادارے ٹیموں پر پیسہ خرچ کرتے تھے وہ رقم اسپورٹس پر نہیں لگ سکی، ریجنل ٹیمیں بنیں تو ایڈمنسٹریٹر کے مسائل سامنے آئے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ تجربہ کریں لیکن پرانے سسٹم کو بھی چلنے دیا جاتا تو کوئی حرج نہیں تھا۔انہوں نے کرکٹ بورڈ میں تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین کی تبدیلی یا نام کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑتا۔مصباح الحق نے کہا کہ نئے چیئرمین کے آنے بعد جو کام ہو رہا ہوتا ہے وہ رک جائے تو فرق پڑتا ہے، پی سی بی میں کام جاری رہنا چاہیے ناموں کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں