شاہد آفریدی

پی سی بی کا بیان پسند آیا ،سابق کپتان شاہد آفریدی

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر جے شا کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ردعمل پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے پی سی بی کا بیان پسند آیا۔شاہد آفریدی نے پی سی بی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح سمجھ دار اور پیشہ ور تنظیمیں حساس اور اہم معاملات کو سنبھالتی ہیں۔یاد رہے کہ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سوچے سمجھے بغیر دیئے گئے اس بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کی مذمت بھی کی تھی۔واضح رہے کہ تین دن قبل جے شاہ نے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں