پی سی بی

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے نام فائنل کرلیا

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے نام فائنل کرلیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید ہوں گے، ہارون رشید نیوزی لینڈ سیریز میں عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنونیئر رہ چکے ہیں۔

ہارون رشید پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں جبکہ 2017ی میں پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بھی رہ چکے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے نامزد چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹرہارون رشید نے 23 ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں