پی ایس ایل

پی ایس ایل 8،ڈرافٹنگ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری

لاہور ( عکس آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کرانے کا عمل جاری ہے۔پی ایس ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر نے ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کرالی جبکہ جنوبی افریقہ کے ہی ڈی کوک بھی ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے سپنر وانندو ہسارنگا بھی پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے کرکٹرز کی بڑی تعداد پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹرڈ ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا جس کے لئے 18 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں