برطانوی وزیراعظم

پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی، برطانوی وزیراعظم

لندن(عکس آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن خاتون ہوتے تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی۔جرمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ پیوٹن خاتون ہوتے تو ایسی پرتشدد اور پاگل پن کی مردانہ جنگ نہ کرتے۔

بورس جانسن نے کہا کہ یوکرین پر پیوٹن کا حملہ زہریلی مردانگی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لڑکیوں کیلئے بہتر تعلیم کے ساتھ اقتدار کے عہدوں پر زیادہ خواتین ہونی چاہئیں۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ سب لوگ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن پیوٹن امن کی کوئی پیشکش نہیں دے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں