پیسے خرچ

پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے، شاہد کپور

ممبئی(عکس آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی اداکار شاہد کپور نے کہا کہ وہ شادی سے پہلے بہت پیسے اڑاتے تھے پھر شادی ہوگئی اور اب بیوی بچے ہیں تو پیسے خرچ کرنے سے پہلے بیوی سے اجازت لیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیسے سے ہم اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں تو اس کی اہمیت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور اگر ہم اپنی صلاحیت پر نکھار پیدا کریں تو پیسے خود آپ کے پاس چل کر آئیں گے۔شاہد کپور نے کہا کہ بھارت کے ہر گھر میں پیسے کو لے کر جھگڑا ہوتا ہے۔ اداکار کا ہنستے ہوئے کہا کہ والد میری بیوی سے زیادہ اچھا کھانا بناتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان لڑائی بھی ہوتی ہے، مجھے دوستوں کے ساتھ گھومنا پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں