پھل کی بہترنشوونما

پھل کی بہترنشوونما کے لئے باغبان نائٹروجنی کھادکی کمی نہ آنے دیں ،ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن)موسم گرماکی شدت کے دوران نائٹروجن کھاد ترشادہ پودوں کے باغات کے لئے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اسلئے کلوروفل بنانے میں معاونت اور پودے کی بڑھوتری سمیت پھل کی بہترنشوونما کے لئے باغبان نائٹروجن کھادکی کمی نہ آنے دیں ۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو چاہیے کہ وہ پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترشادہ پھلوں کی اچھی پیداوار کے لئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی عناصر کی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت ‘نشوونما ‘پیداوار معیار پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ موسم گرما میں پودے کوجن غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائٹروجن کھاد پودے کی بڑھوتری اور اس کی نشوونما میں بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں نائٹروجن کھادکا استعمال ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں