پھلوں

پھلوں کی پیداوارمیں اضافہ کے قومی منصوبہ پرمکمل عملدرآمد جاری ہے ،ترجمان محکمہ زراعت

ملتان(عکس آن لائن):پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پرعملدرآمد کے لئے محکمہ زراعت نے خواہشمندوں سے 6مئی تک درخواستیں طلب کرلیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق 36 کروڑ روپے کی لاگت سے پھلوں کی پیداوارمیں اضافہ کے قومی منصوبہ پرعملدرآمد جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ نرسریوں کو جدید شیڈ ، ٹنل اورنرسری آلات کیلئے منتخب رجسٹرڈ نرسری مالکان کو 3 لاکھ روپے فی نرسری فراہم کیے جائیں گے۔اور رجسٹرڈ نرسری مالکان کو سرکاری جرم پلازم یونٹ سے چشمہ اورقلمیں فراہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے 24 اضلاع کے رجسٹرڈ خواہشمند نرسری مالکان6 مئی 2022 تک درخواستیں محکمہ زراعت (توسیع) کے دفاترمیں جمع کراسکتے ہیں۔

حکومتی منصوبے سے مستفید ہونے کیلئے ضروری ہے کہ نرسری میں کم از کم تین سال سے پھلدار پودوں کی افزائش کا کام جاری ہو۔ترجمان نے مزید بتایا کہ نرسری میں تمام بنیادی سہولیات سکرین ہاس، گرین شیڈ، پانی کی فراہمی، بڈنگ میٹریل،اوزار اور ماہر لیبر موجود ہو۔یکم جنوری 2020 سے رجسٹرڈ نرسریاں قرعہ اندازی میں شامل ہوں گی جبکہ تمام سرکاری ادارے رجسٹرڈ نرسریوں سے پودے خریدنے کے پابند ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں