عمران اسماعیل

پولیس سندھ بھر سے ہمارے امیدواروں کو اغوا کررہی ہے، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پولیس سندھ بھر سے ہمارے امیدواروں کو اغوا کررہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ صرف پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ سندھ پولیس، الیکشن کمیشن سے بھی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس سندھ بھر سے امیدواروں کو اغوا کررہی ہے، دوسری طرف الیکشن کمیشن فارم رجیکٹ کررہا ہے۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ان جماعتوں سے شفاف انتخابات کی امید رکھیں؟ جو ایک وارڈ کی سیٹ پر ڈی سی، ایس پی کو لگاکر لوگ اغوا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں