حسان خاور

پولیس سمیت مختلف محکموں میں خواتین کام کررہی ہیں، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس )پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ پولیس سمیت مختلف محکموں میں خواتین کام کررہی ہیں۔ حسان خاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ خود ایک ورکنگ وومن تھی، میں نے جب سول سروس میں قدم رکھا تو وہ مردوں کی دنیا تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سروس کو سمجھا جاتا تھا کہ یہ خواتین کے لیے نہیں ہے، 22 سال بعد پنجاب میں اب خواتین ڈپٹی کمشنر لگنا عام بات ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ عورتوں کے وہی حقوق ہوں جو مردوں کے ہیں اسے دور کرنے میں 100 سال لگے گیں، ہمیں کچھ مختلف کرنا ہے ہمارے پاس یہ سفر طے کرنے میں وقت کم ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ اکانومی میں 83 فیصد لیبر پارٹی سپیشن ہیں، دنیا میں جن لوگوں نے ترقی کی وہاں خواتین لیبر کی پارٹی سپیشن ہے، دنیا کے بڑے اسلامی ممالک میں خواتین لیبر کی پارٹی سپیشن زیادہ ہے، ہمارا دین باور کرواتا ہے کہ بیوی، بیٹی کی کیا عزت ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جب ویمن ڈے کی بات کرتے ہیں تو یہ عورتوں کا دن نہیں مردوں کا دن ہے، آج کے دن ہمیں مردوں اور معاشرے کی سوچ بدلنی ہے، مردوں نے سب سے پہلے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہے۔ ترجمان حسان خاور نے کہا کہ اپنے اردگرد ایسا ماحول پیدا کریں کہ خواتین اس ماحول میں محفوظ طریقے سے کام کرسکیں، ماحول کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، ہمیں اپنی خواتین کو حوصلہ دینا ہے، رکن اسمبلی خواتین اپنے گھر کے ساتھ سیاسی معاملات بھی دیکھ رہی ہیں، ہم کچھ سالوں میں سفر طے کریں گے اور پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں