گورنر سندھ عمران اسماعیل

پورا یقین ہے عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے‘عمران اسماعیل

کراچی(نمائندہ عکس) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پورا یقین ہے عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے‘ وزیراعظم بھرپور طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے، 2023 میں بھی عمران خان ہی وزیراعظم بنیں گے‘ایم کیو ایم نے زندگی بھر پیپلزپارٹی کے ساتھ جنگ لڑی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ پیپلزپارٹی نے بہت زیادتیاں کی ہیں، ان کے تحفظات کیسے زیرو ہوجائیں گے ‘پاکستان میں اداروں کا نیوٹرل رہنا مجھے نہیں لگتا کہ ممکن ہو‘ سیاست دانوں کو عادت پڑی ہوئی ہے جو فون کالز کا انتظار کرتے رہتے ہیں‘جو آج تحریک انصاف چھو ڑ کر جارہے ہیں وہ کل دوبارہ عمران خان سے معافیاں مانگیں گے۔

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ گئے ہیں وہ واپس آجائیں گے، پورا یقین ہے عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھرپور طاقت کے ساتھ واپس ا?ئیں گے، 2023 میں بھی عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کیا لگتا ہے کہ ردعمل صرف سندھ میں آتا ہے، باقی پاکستان ستو پی کر سورہا ہے، پی ٹی آئی نے کس رہنما کے گھر کا گھیراو کیا ہے ایک بتادیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ زندگی بھر جنگ لڑی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ پیپلزپارٹی نے بہت زیادتیاں کی ہیں، ان کے تحفظات کیسے زیرو ہوجائیں گے اگر یہ پیپلزپارٹی کے ساتھ جاتے ہیں تو اپنے لوگوں کو کیا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کا نیوٹرل رہنا مجھے نہیں لگتا کہ ممکن ہو، سیاست دانوں کو عادت پڑی ہوئی ہے جو فون کالز کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو پی ٹی ا?ئی کا جلسہ ہے لانگ مارچ نہیں ہے، 28 مارچ کو لوگ اسمبلی کے باہر بیٹھے ہوں گے یا نہیں اس کا علم نہیں ہے، اس وقت خواہشات کے مطابق باتیں چل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں