صدرزیلنسکی

پوتین پر ہم نے حملہ نہیں کیا، صرف اپنی زمینوں پر لڑ رہے، یوکرائنی صدرزیلنسکی

کیف (عکس آن لائن)ماسکو کے اس اعلان کے بعد کہ روسی صدر پوتین کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کے ذریعہ کریملن کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہم نے پوٹین پر حملہ نہیں کیا ا ور ہم صرف اپنی زمینوں پر لڑائی لڑ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران زیلنسکی نے کہا کہ ہم پوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کر رہے۔

ہم اپنی سرزمین پر لڑ رہے ہیں۔ یوکرین کے ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس سے قبل کہا گیا کہ کیف کا کریملن پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ کریملن پر حملہ ایک انتہا پسند روسی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔ یوکرینی بیانات روس کی جانب سے اس اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں کہ یوکرین نے پوتین کو قتل کرنے کی کوشش میں صدارتی محل کو ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا اور روس نے دو ڈرونز مار گرائے ہیں۔کریملن نے اس کارروائی کو دہشتگردانہ کارروائی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں