منشیات

پنڈی بھٹیاں:پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن دو منشیات فروش گرفتار۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پنڈی بھٹیاں(نمائندہ عکس آن لائن)تھانہ کسیسے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوے 2 بین الاضلاعی منشیات اسمگلرز گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی افیون اور چرس برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے ھیں

بین الاضلاعی منشیات اسمگلر مدثر حسین سے 5 کلو 910 گرام افیون جبکہ منشیات اسمگلر علی رضا سے 10کلو 260 گرام چرس برآمد ہوئی ھے منشیات فروش مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہےڈی پی او حافظ آباد نے کہا ھے کہ پولیس کا منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاون جاری رہے گاڈی پی او ڈاکٹر محمد معصوم کی جانب سے منشیات اسمگلر کے خلاف موثر کاروائی پر ایس ڈی پی او سرکل پنڈی بھٹیاں، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں