پولیتھین بیگز

پنجاب کے مزید 2 بڑے شہروں میں پولیتھین بیگز استعمال پر پابندی عائد

لاہور ( عکس آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد ،گوجرانوالہ میں بھی پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مالز اور شاپنگ سینٹرز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز سے نکاسی کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے،
محکمہ ماحولیات عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا ڈی جی ماحولیات عدالتی حکم پر من وعن عمل کروائیں،
پولی تھین بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں