پنجاب

پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پہلے ہفتے میں پیر ،بدھ اور جمعہ کو گیس اسٹیشن کھولے جائیں گے اور صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن کھلنے سے عوام کو فائدہ ہوگا اور روزگار بحال ہوگا۔غیاث پراچہ نے بتایا کہ امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہو گی، سوئی گیس حکام کے مطابق گیس کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاور، سیمنٹ، ٹیکسٹائل سمیت دیگر سیکٹرز کو بھی گیس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب میں گھروں کا گیس پریشر بدھ سے بہتر ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں