اسکالرشپ

پنجاب میں 12 مئی تک غیر مسلم ریگولر طلباء سے میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کی درخواستیں طلب

مکوآنہ (عکس آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم مستحق غیر مسلم ریگولر طلباء سے کہا ہے کہ وہ 12 مئی 2023 تک میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ کی درخواستیں جمع کرائیں۔ اعلیٰ حکام نے بتایا کہ صرف غیر معمولی تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے اقلیتی طلبائ، جن کی ماہانہ خاندانی آمدنی 38,375 روپے سے زیادہ نہ ہو سکالرشپ پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔

میٹرک سے پی ایچ ڈی کی سطح تک دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان جن کے پاس پنجاب ڈومیسائل ہے وہ اسکالرشپ کے اہل ہیں۔ درخواستیں 24ـCـII، گلبرگـIII، لاہور میں محکمہ انسانی حقوق اور اقلیتی امور میں جمع کرائی جائیں۔اسکالرشپ پروگرام کے لیے اہلیت کے معیار میں ہندو، سکھ، عیسائی، بدھ مت اور دیگر اقلیتی برادریوں کے باقاعدہ طلباء شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں