عبدالعلیم خان

پنجاب میں گندم خریداری کا 87 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا، عبدالعلیم خان

لاہور(عکس آن لائن)سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کا پنجاب میں گندم خریداری ہدف حتمی مرحلے میں داخل ہوگیاگندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔

وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی گندم خریداری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 39لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید مکمل کر لی گئی 45لاکھ میٹرک ٹن ہدف کا 87فیصد حاصل کر لیا گیااب تک 98فیصد باردانے کی تقسیم عمل میں لائی جا چکی ہے، پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوئی ہے۔،صوبے میں 10لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار حوصلہ افزا ہے۔

گندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فلور ملز کے لئے پالیسی کا از سر نو جائزہ لے گی فلور ملز کو گندم کی خرید میں نرمی دے دی گئی ۔ فلو ر ملز کو گندم خرید کے لئے فری مارکیٹ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کے پی کے کیلئے گندم خرید میں مدد کریں گے۔ پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں