پنجاب میں ڈینگی

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ،298 مریض رپورٹ ،2جاں بحق

لاہور(نمائندہ عکس)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے298 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 143، راولپنڈی سے 52 ، ملتان سے 34 ،گوجرانولہ سے 23، شیخوپورہ سے 10 ، نارووال، فیصل آباد اور قصور سے 6 ،6 ،مظفرگڑھ اور سیالکوٹ سے 3 ،3،جہلم، ساہیوال اور وہاڑی سے 2 ،2 جبکہ جھنگ، پاکپتن، لیہ، سرگودھا ، رحیم یار خان اور بہاولنگر سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 2 ہلاکتیں لاہور سے رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں