سٹرابری

پنجاب میں سٹرابری کی پیداوارمیں اضافہ ہوگیاہے ، ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کہا کہ پنجاب میں سٹرابری کی پیداوارمیں اضافہ ہوگیاہے جبکہ پرکششخوبصورتذائقہ دار پھل وٹامن سی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ اوربے شمار غذائی وطبی خصوصیات کا حامل ہے لہذا باغبان و کاشتکار بھرپور مالی منفعت حاصل کرنے کے لئے سٹرابری کی کاشت کو مزید فروغ دیں تاکہ مذکورہ پھل کی طلب کو پورا کرنے میں مددمل سکے۔ جہاں سٹرابری کے پھل کو موسم گرماکے دوران انتہائی پسندیدگی سے کھایاجاتاہے اس کی دیگر مصنوعات جامجیلی مربہچٹنی تیارکرکے اسے بیرون ممالک برآمد بھی کیاجارہاہےسٹرابری وٹامن سی کے حصول کا اہم ترین ذریعہ ہے .

جس کے 100 گرام پھل میں 52 سے 64ملی گرام تک وٹامن سی پایاجاتاہے اگرچہ اس وقت قصورپسرور سیالکوٹ گجراتجہلم راولپنڈی اسلام آبادوادی سون سیکسرخوشابسرگودھاشیخوپورہ اور بعض دیگر اضلاع میں رواں سال سٹرابری کی پیداوارمیں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں