لاہور (عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے بند روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے بندروڈ کو رنگ روڈ سے ملانے کے منصوبے کا ٹینڈر کھولے گا، ایل ڈی اے نے 6 تعمیراتی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا، پری کوالیفائیڈ کمپنیوں کو ٹینڈر ڈالنے کے لئے ڈاکیومنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
منصوبے کی منظور شدہ لاگت 10ارب 84کروڑ سے زائد ہے جبکہ منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن فروری 2024ء مقرر کی گئی ہے، پراجیکٹ کے تحت بابو صابو سے نیازی انٹرچینج تک 7.3 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جائے گا۔رنگ روڈ کے موجودہ ڈیزائن کے مطابق زمین کی سطح سے بلند کر کے ٹریک کو تعمیر کیا جائیگا۔خیال رہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نظراندازشدہ علاقوں کے روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی کا حکم دیا تھا۔