مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، مشیرِاطلاعات پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمر سرفراز نے کہا کہ حکومت کی عوام دوستی اور خدمت کا جذبہ انکی ترجیحات سے ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مزید 86 تحصیلوں میں ریسکیو سروس اور 27 اضلاع میں ریسکیو بائیک سروس شروع کر رہی ہے۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کی اپ گریڈیشن اور ادویات کی مفت فراہمی سے غریبوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100 سے بتدریج بڑھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کا پہاڑ کھڑا کیا، پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں