پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا کی متعدد مراعات ختم کردیں

لاہور(نمائندہ عکس)پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعلی اور سابق وزرا کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کرلیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے سپلیمنٹری بجٹ 2021-22کی منظوری دے دی گئی، ایوان نے بزدار دور میں منظور کی جانے والی سابق وزرائے اعلی اور سابق وزرا کی اضافی مراعات ختم کرتے ہوئے پنجاب منسٹرز ترمیمی بل 2022کے ذریعے وزیراعلی اور وزرا کی 2019کی مراعات بحال کردیں،

ایوان نے قانونی بل کے ذریعے سابق وزیراعلی عثمان بزدار حکومت کی ترامیم متفقہ طور پر ختم کردیں اور ساتھ ہی عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا،استحقاق بل 2022کے ذریعے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کردیا گیا،بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022، پری ولیج بل 2022منظور کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں