جامع مسجد میں دھماکا

پشاور، قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا،30 افراد جاں بحق ، 50 زخمی، لیڈی ریڈنگ اسپتال

پشاور(نمائندہ عکس ) پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق 30 زخمی ہوگئے ، واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا، دھماکے کے فوری بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ تنگ گلیوں کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں