ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کا دعوت نامہ جاری ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی شادی 24 ستمبر کو ہوگی۔ زیادہ تر رسومات ادیپور کے لیلیٰ محل میں ہوں گی۔23 ستمبر کو صبح 10 بجے سے ہی شادی کی رسومات شروع ہوجائیں گی۔
اسی روز شام 7 بجے کے بعد ہونے والے دلہا دلہن کی طرف سے دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے۔24 ستمبر کو ادیپور کی جھیل میں واقع تاج جھیل محل میں شادی کی تقریب منعقد ہوگی، جس کے بعد دلہا دلہن 30 ستمبر کو چندی گڑھ میں ایک دعوت رکھیں گے۔