پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا ااپنی نئی اسپائے تھرلر سیریز ”سیٹاڈیل” کی پروموشن میں مصروف

ممبئی (عکس آن لائن)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے آنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے بارے میں بات کی۔ پریانکا چوپڑا آج کل اپنی نئی اسپائے تھرلر سیریز ‘سیٹاڈیل’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ انڈسٹری میں سْپر اسٹار بننے کی سب سے زیادہ حقدار ہیں اور وہ سْپر اسٹار بن بھی چکی ہیں، اس لیے ابھی میں ان کا نام نہیں لے سکتی۔

اْنہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ الایا فرنیچر والا بہت پسند ہیں جوکہ پوجا بیدی کی بیٹی ہیں اور میں جب ان سے ملی تھی تو میں نے ان سے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت زبردست ہیں اور ایک منفرد نقطہء نظر رکھتی ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر کسی کی طرح بننے کی کوشش نہیں کر رہیں اور ان کے حوالے سے میری رائے کتنی درست ہے یہ ہمیں چند سالوں میں پتہ چل جائے گا۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو پریانکا چوپڑا جلد ہی عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ فرحان اختر کی نئی فلم ‘جی لے زرا’ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گی۔ فی الحال ان کی سیریز ‘سیٹاڈیل’ 28 اپریل کو ایمزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں