مریم نواز

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے’مریم نواز

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں،وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے ۔

مریم نواز نے پرویز رشید کی اپیل مسترد ہونے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرویز رشید آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں