پرویز خٹک

پرویز خٹک، فواد چوہدری کا ترین گروپ سے رابطہ، سیز فائر کی درخواست کر دی

لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ترین گروپ کے عون چودھری رابطہ ہوا جس میں انہوں نے گروپ کو فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رابطے، روٹھوں کو منانے کا مشن لئے وفاقی وزیر پرویز خٹک کا رات گئے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری سے رابطہ ہوا، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ ارکان کی ناراضی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ترین گروپ کے رہنما عون چودھری کی جانب سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ رات گئے پرویز خٹک سے رابطہ ہوا۔ پرویز خٹک نے عون چودھری سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں، جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں