پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کی بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں قوم کی خدمت میں پیش پیش پاک فضائیہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے بیسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ان ضرورت مند خاندانوں تک اشیا ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر اس قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک فضائیہ کی جانب سے 752 راشن کے تھیلے جن میں 2860 پانڈ بنیادی اشیائے خوردونوش اوراجناس شامل ہیں جو ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا ہے کہ مزید براں پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 133 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں میں 710 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں