ثقلین مشتاق

پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں’ ثقلین مشتاق

لاہور(عکس آن لائن) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمارے فاسٹ بالر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں،تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں موسم کی شدت سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے تینوں فاسٹ بالر بہترین اور پراعتماد ہیں ،ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کے لیے بلایا گیا ہے،تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا،ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں