چوہدری سرور

پاک افواج پر تنقید قابل افسوس ہے، چوہدری سرور

بورے والا (نمائندہ عکس) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ ہے، ان پر تنقید قابل افسوس ہے۔ اتوار کو بورے والا میں میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ یہ وقت سیاسی دنگل کا نہیں، ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔ پاک افواج پر ہونے والی تنقید پر سابق گورنر نے کہا کہ افواج پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ ہے، ان پر تنقید قابل افسوس ہے۔ جمہوریت میں احتجاج ہر کسی کا حق ہے، تاہم یہ وقت سیاست اور لانگ مارچ کا نہیں ہے۔ پاک انگلینڈ فائنل میچ پر چوہدری سرور نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا معجزے سے کم نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں