پاک آسٹریلیا

پاک آسٹریلیا سیزیز ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ، راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (آج)چارمارچ کو را ولپنڈی میں شروع ہوگا ،پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم اور آسٹریلوی ٹیم کی پیٹ کمنز قیادت کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے 24سا ل بعد آمد پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے،راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی،راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ محدود کیا جائیگا،راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے،راولپنڈی ٹیموں کی آمد رفت موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائیگا،راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے ادھر ضلعی انتظامیہ نے پاکستان آسٹریلیا سیریز پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران میچ ڈبل روڈ 9th ایونیو چوک تک بند رہے گی، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی 9th ایونیو ٹریفک فیض آباد استعمال کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق نائتھ ایونیو سے آنے والی ٹریفک آئی جے پی روڈ استعمال کریگی، کرکٹ ٹیم کی آمد کے وقت سکستھ روڈ تا فیض آباد مکمل بند ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹیموں کے آتے وقت اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک سکستھ روڈ سے مری روڈ پر اسکے گی، ٹیموں کی روانگی کے وقت اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شائقین کے لیے جنرل پارکنگ راول روڈ شاہین چوک سول ایوی ایشن گراونڈ میں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج 5th روڈ میں شائقین جنرل پارکنگ اور 6th روڈ عقبی گیٹ سے نکل سکیں گے، راول پارک شاہین چوک میں شایقین موٹرسائیکل پارک کر سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پارکنگ سے گراونڈ تک شایقین کرکٹ کو بس سروس مہیا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں