منظورجونیئر

پاکستان کے ہاکی اولمپین منظورجونیئر انتقال کرگئے

لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان کے ہاکی اولمپین منظورجونیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔منظور جونیئر کو صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث شہر کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پی ایچ ایف کے صدر ،سیکرٹری جنرل اورچیئرمین سیلیکشن کمیٹی نے منظور حسین جونیئر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔منظورجونیئر نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا تھا۔وہ ہاکی ورلڈ کپ میں 1978 اور 1982 کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ انہوںنے 1975 سے 1984 تک 175 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 86 گول اسکور کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں