فیصل سبزواری

پاکستان کے بحری جہازوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر سمندری امور

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر برائے سمندری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان کے بحری جہازوں کی خدمات، محنت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے،بحری جہازوں کے ہنر مند کارکن اور سمندری ملاحوں کی بحری جہازوں میں اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے سمندری ملاحوں اور کارکنوں کے دن کے موقع پر پیغام میں سمندری ملاحوں اور کارکنوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر فیصل سبزواری نے عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستان اور دنیا بھر کے سمندری ملاحوں اور کارکنوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جہاز رانی مختلف اشیا اور سازو سامان کی طویل فاصلے تک موثر نقل و حمل سستے داموں کرنے کے باعث عالمی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ بحری جہازوں کے ہنر مند کارکن اور سمندری ملاحوں کی بحری جہازوں میں اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو عالمی معیشت کو چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری جہازوں کی خدمات، محنت اور قربانیوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے، بحری جہاز اور ملاح ملک کو خوراک، ایندھن، خام مال اور تیار شدہ سامان سمیت ضروری اور بنیادی چیزیں فراہم کرتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران ان کی غیر معمولی شراکت کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، 2011 سے یہ دن پوری عالمی برادری میں سمندری جہازوں کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ اس سال یہ دن بندرگاہ سے سمندری طویل سفر اور بحری سفر کے مرکزی عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں