وزیرخارجہ بلاول بھٹو

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، بلاول کی زیر صدارت دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس

نیویارک(نمائندہ عکس ) پاکستان کے لئے بڑا اعزاز وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی، وزیرخارجہ نے کہا ہمیں آئندہ نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی، نیویارک میں بلاول بھٹو اور فیس بک کمپنی کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی کانفرنس میں موجود تھیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہمیں امن اور ترقی کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، دنیا کے مستقبل کے لئے ایک لائحہ عمل تشکیل دینا ہے، آپ سب دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ ہیں، ایک دوسرے سے تعاون کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی، میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو نے فیس بک کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ساڑھے 12 کروڑ روپے امداد پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں