وزیر خزانہ

پاکستان کو پیر تک چین سے 2.3 بلین ڈالر قرض کی توقع

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین سے 2.3 بلین ڈالر کا قرضہ 27 جون تک منتقل ہونے کی توقع ہے، چین نے محفوظ ذخائر کو بھی دوبارہ رول کر لیا ہے جو کہ جون اور جولائی تک واجب الادا تھے۔ گوادر پرو کے مطابق مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ چین نے ایک اہم وقت میں دوبارہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

اور ہم نے یہ کیا اور اب کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن حکومت کو ملک بچانے کے لیے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بڑھتی ہوئی قدر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سے واضح ہو رہا ہے کہ پاکستان اب بہتر مالی پوزیشن کی طرف لوٹ رہا ہے،

چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) پاکستان کی معیشت کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں