فیصل جاوید

پاکستان کو بچانے کیلئے پوری قوم آج عمران خان کے ساتھ ہے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے پوری قوم آج عمران خان کے ساتھ ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ آج کے دن 26 سال پہلے عمران خان نے ایک ایسی تحریک کی بنیاد رکھی جسں نے پاکستان کی سیاست کو بدل کے رکھ دیا۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف یہ تحریک نوجوانوں کی تحریک ہے، جس طرح پاکستان بنانے میں نوجوان قائداعظم کیساتھ تھے آج پاکستان بچانے میں عمران خان کے ساتھ ہیں، اس تحریک کے ساتھ منسلک رہنا اعزاز کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں