ٹماٹر

پاکستان کا ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی۔وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کیمطابق وزارت تجارت نے ٹماٹر اورپیاز درآمدکرنے کی سمری تیارکرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کی ہے، ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پربہت کم اثرپڑیگا۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، سمری منظوری کے لیے فوری طورپر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔اس موقع پر نوید قمر کا کہنا تھا کہ وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں