اسلام آ باد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز صدر کی تقریر کے دوران جو ہوا، غیر ملکی سفارتکار یہاں موجود تھے اور ان کے سامنے باجے بجائے گئے، ان کے تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شیدی احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کے ممبر بیان دیتے ہیں اور ان کی پارٹی اس کی تردید کردیتی ہے، اگر انہوں نے تنقید کرنی ہے تو مجھ پر، میری جماعت پر کریں مگر پاکستان پر تنقید کی اجازت نہیں دی جائے گی، پہلے بھی انہوں نے امریکی سازش کا کہا اور پھر اسی بیان پر انہوں نے یو ٹرن لیا اور ان کے لیڈر عمران خان کا بھی وطیرہ رہا ہے کہ خارجہ پالیسی پر کھیلنا ہے، انہوں نے سائفرکے ساتھ کھلواڑ کیا، انہوں نے ڈپلومیٹک کمیو نکیشن سسٹم پر سمجھوتہ کیا، اسائفر خفیہ ہوتا ہے مگر انہوں نے اس پر سمجھوتہ کیا، یہ کبھی کسی تو کبھی کس یملک پر الزام لگاتے ہیں اور پھر ان کے ترجمان اس کی تردید کردیتے ہیں۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں، ہم چاہتے ہین کہ ایوان میں دوست ممالک کے حوالے سے مشترکہ قرارداد لائی جائے اور جو ملک دشمنی میں خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کی ہدایت ان کو اڈیالہ سے آرہی ہے، یہ وہی ہیں جنہوں نے 9 مئی کو حملہ کیا اور اب یہ خارجہ پالیسی پر حملہ آور ہیں۔