شعیب اختر

پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچانے میں پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے’شعیب اختر

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو یہاں تک پہنچانے میں پاکستانیوں کا بہت بڑا کردار ہے۔شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ سب کچھ پاکستانیوں کی دعاں کی وجہ سے ہے، تاہم مجھے پہلے ایسا لگتا تھا کہ پاکستان یہاں تک نہیں پہنچے گا اور پہلے رائونڈ میں ہی باہر ہوجائے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی دیکھنے کے بعد شعیب اختر بہت خوش نظر آئے، انہوں نے کہا کہ اب مجھے یقین ہے اس قوم کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے بہت زبردست بولنگ اور بیٹنگ کی، جس پر میں پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں