پاکستان ویمن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے تلاش جاری ہے جس کے لیے کرکٹ بورڈ نے اشتہار بھی دے رکھا ہے۔پی سی بی نے 20 نومبر تک ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔ڈیوڈ ہیمپ کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہیڈ کوچ کا باضابطہ تقرر نہیں کیا گیا اور سابق فاسٹ بولر سلیم جعفر اس وقت ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے دورے سے قبل ہیڈ کوچ کا تقرر کرنے کا خواہشمند ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے علاوہ آئندہ برس کے اوائل میں قومی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرنی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سے جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو حال ہی میں آئرلینڈ نے لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں