واشنگٹن (عکس آن لائن ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کر دی ہے۔وزیر خزانہ، محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے زیر اہتمام “تیز نتائج اور عظیم تر اثرات کے لیے عمل درآمد پر گول میز کانفرنس” میں شرکت کی۔ اپنی رائے دیتے ہے وزیر خزانہ نے عالمی بینک کی سوچ کی قیادت کی تعریف کی.
عالمی بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں پاکستان کے لیے 2047 تک ایک اعلی درمیانی آمدنی والا ملک بننے کا ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت 300 بلین ڈالر سے 2047 تک 3 ٹریلین ڈالربڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی پر عالمی بینک کی توجہ حکومتی ترجیحات کے مطابق ہے۔ بینک کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کل شروع کیے جانے والے واحد پلیٹ فارم کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے سٹی بینک کے حکام سے بھی ملاقات کی۔ انہیں مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جس میں اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ، غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان اور آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کی بنیاد پر ادارہ جاتی بہا ومیں بہتری شامل ہیں۔ بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ مزید بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے کی اوور ہال اور SOE اصلاحات کے ترجیحی شعبوں پر روشنی ڈالی۔