پاکستان

پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ کا تخمینہ تھا جس میں سے 13 ارب 53 کروڑ سے زائد کا قرضہ وصول کیا گیا اس میں سعودی عرب سے سیف ڈیپازٹ کی مد میں حاصل کئے گئے تین ارب ڈالرز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہ مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے کثیر الجہتی قرضے لئے گئے اس کے علاوہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرض بھی اس میں شامل ہے۔11 ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ قرضے لئے گئے، بانڈز کے اجرا سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں