ڈیرن سیمی

پاکستان نے دونوں میچز کمانڈنگ پوزیشن میں آکر ہارے’ڈیرن سیمی

سڈنی(عکس آن لائن) سابق ویسٹ انڈیز کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء میں پاکستان نے بھارت اور پھر زمبابوے کے خلاف کمانڈنگ پوزیشنز پر ہوتے ہوئے میچز ہارے، جو شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی مایوس کن تھے۔ویسٹ اندیز کو دو بار ٹی ٹونٹی چمپئن بنوانے والے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جارحانہ طریقے سے کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ زمبابوے کے خلاف بھی ٹیم کا آغاز انتہائی محتاط تھا، جس سے حریف ٹیم کو میچ میں واپس آنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بابراعظم کی بیٹنگ میں ناکامی سے ان کے وقار اور صلاحیتوں میں کمی نہیں آئے گی، سیمی نے اعتراف کیا کہ کوہلی بیشک دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آگے بڑھنے میں ناکامی پر افسوس ہے، ہم نے جس برانڈ کی کرکٹ کھیلی وہ اس ورلڈ کپ میں شامل ہونے کا مستحق نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں