چاول

پاکستان نے اس سال کیلئے چین کو چاول کی برآمد کا 10 لاکھ ٹن ہدف کا ہدف حاصل کر لیا

لاہور(عکس آن لائن)رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 10لاکھ ٹن سے زائد کے حجم کے ساتھ 421.94 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے پہلے نو مہینوں کے دوران دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کے چاول درآمد کیے جس میں 45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں حجم کے لحاظ سے یہ 674,646.876 ٹن سے زیادہ تھا جس کی مالیت 290 ملین ڈالر تھی میں131.91 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے ٹوٹے ہوئے چاول کی چین کو برآمدات 159.72 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 87.75 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔

چین نے 2.05 بلین ڈالر مالیت کے 4,971,644.621 ٹن سے زیادہ چاول کی تین مختلف اقسام درآمد کیں جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے 3452523.288 ٹن سے حجم کے لحاظ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اس سال چین کو چاول کی برآمد کا 10 لاکھ ٹن ہدف مقرر کیا ہے جو بہت پہلے حاصل کر لیا گیا ہے اور اگر پاکستان میں سیلاب نہ ہوتا تو چین کو چاول کی برآمد موجودہ رقم سے دوگنی ہو جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں