ترشادہ پھلوں

پاکستان میں ترشادہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 5لاکھ ایکڑ سے تجاوز کرگیاہے ،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے کہا کہ پاکستان میں ترشادہ پھلوں کے باغات کا رقبہ 5لاکھ ایکڑ سے تجاوز کرگیاہے اور اوسطا پیداوار45ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے باغبانوں کو ترشادہ باغات کی پیداوارمیں اضافے کیلئے موثر نظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ ترشادہ پھلوں کی خاطرخواہ نشوونما میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگرحصوں تک پانی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانی پودوں میں ضیائی تالیف کا لازمی جزو ہونے کے علاوہ عمل تبخیرسے پودوں کو برے اثرات سے محفوظ رکھتاہے اسلئے باغات ایسے علاقوں میں لگائے جائیں جہاں پانی وافر مقدارمیں میسر ہوتاہم ترشادہ باغات کی کاشت کے لئے پانی کی مقدار اوروقفہ موسمی حالاتکاشتہ امور زمین کی خاصیتپھل کی قسم اورعمرکے علاوہ پتوں کی سطح جیسے عوامل پر منحصرہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرماکے دوران ماہ جون سے اگست تک پھلدارپودوں کو 10سے 15دن کے وقفہ سے پانی دیناضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزیدراہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں